لندن: (روزنامہ دنیا) 1960کے عشرے کی معروف ہالی وڈ اداکارہ اور جیمز بانڈ فلموں کی بانڈ گرل ہونور بلیک مین 94 برس کی عمر میں چل بسیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہونور بلیک مین نے 1964 کی جیمز بانڈ سیریز کی فلم گولڈ فنگر میں شین کونری کیساتھ بانڈ گرل کا کردار ادا کیا حالانکہ وہ عمر میں شین کونری سے کافی بڑی تھیں۔
ہونور بلیک مین ایونجرز سیریز کی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں، 1968 میں فلم شالکو میں جولیا کے کردار میں بڑا نام کمایا۔ ہونور بلیک مین 22 اگست 1925 کو انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسکس میں پیدا ہوئیں اور 5 اپریل کو دارفانی سے رخصت ہو گئیں۔ ہالی وڈ کی شوبز شخصیات نے ہونور کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین کی۔