لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوررونا وائرس کے باعث کروڑوں افراد اپنی زندگی قرنطینہ میں گزار رہے ہیں جبکہ اداکاراؤں سمیت مشہور شخصیات اپنی روز بروز کی مصروفیات گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اسی حوالے سے اداکارہ حریم فاروق نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار خود کو قرنطینہ کیے ہوئے ہیں، اداکارہ حریم فاروق کو، جو ان دنوں گھر میں ہیں، اپنی مصروفیات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتاً اپنی مصروفیات بتاتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حریم فاروق کو برائیڈیل شوٹس کی یاد ستانے لگی
چند روز قبل انسٹا گرام پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے پرانے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن کے دوران وہ پرانے فوٹو شوٹ دیکھ کر ہی گزارا کر رہی ہیں۔ میں ان دنوں کو بہت یاد کرتی ہوں۔
اسی حوالے سے انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی نئی تازہ ترین تصویر شیئر کی، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے کالے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اپنے گھر میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: حریم فاروق
انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں انہوں نے لکھا کہ خود اعتمادی آپ کو کسی بھی غذا سے زیادہ خوش رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مشہور اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے، بُرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حریم فاروق نے اپنی خوبصورتی کے راز بتا دیئے
پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حریم فاروق نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اُنہوں نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ حریم فاروق نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں سب سے پہلے تو شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی شاعری کے کچھ اشعار لکھے۔
یہ بھی پڑھیں: برا وقت ہمیشہ نہیں رہتا، یاد رکھیں اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے: حریم فاروق
سورج نے دیا اپنی چھاؤں کو یہ پیغام
دُنیا ہے عجیب چیز کبھی صبح کبھی شام
انسٹا گرام پر اداکارہ نے لکھا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ اندھیرے کے بعد ہمیشہ روشنی آتی ہے یہ ہی اللّہ کا نظام ہے، دُنیا میں اچانک جو تبدیلی آئی ہے یہ ناگزیر ہے لیکن کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا ہے اِسی طرح بُرا وقت بھی ایک دن ختم ہو جاتا ہے۔