لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے مقتول نوجوان جبران کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبران کو انصاف دلوا کر مثال قائم کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان مقتول نوجوان جبران کے حق میں میدان میں آگئی۔
Make an example out of them!! Those who think they can get away with just about anything. Don’t let them! @ShireenMazari1 @ImranKhanPTI #justiceforjibran
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 31, 2020
Kitni aankhen soeiyn gi
Kitney chehrey mar jaengey
Har sawal ka jawab
Ehtesab bas ehtesab.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جبران کو انصاف دلوا کر مثال قائم کی جائے، جو لوگ سمجھتے ہیں وہ کچھ بھی کر کے فرار ہو سکتے ہیں، ان کو نہ جانے دیں، کتنی آنکھیں سوئیں گی، کتنے چہرے مر جائیں گے؟ ہر سوال کا جواب احتساب ،بس احتساب۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ’جسٹس فار جبران‘ ہیش ٹیگ لکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری کو ٹیگ کیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں دوست نے معمولی تنازع پر اپنے دوست محمد جبران خان کو خنجر کے وار کر کے اس کی جان لے لی اوراس کے بعد فرار ہوگیا۔