لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے خود اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب سب کچھ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں تو اللہ پاک کی ذات ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتی۔ میں رب کے حضور اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتی ہوں اور اس کی جانب پلٹتی ہوں۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری ٹیم صبح سے آپ کو جواب دے رہی ہے، سوچا خود بھی کچھ لکھوں۔ فرض عبادت دکھا کر کر سکتے ہیں تاکہ لوگوں کو ترغیب ملے۔ آپ نہیں جانتے میرے اس دکھاوے سے لبرلزز کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کیا سوشل میڈیا صرف کفر کے لیے ہے؟ آپ دوسری ایکٹرس کو کیوں نہیں پوچھتے، تصویر کیوں؟ پہلے میرے شوٹس اور گانے پر کیوں نہیں کہتے تھے، تصویر کیوں؟
سابق گلوکارہ نے لکھا کہ میرا مقصد دین کو دنیا میں واپس لانا ہے، آپ کو پسند ہو یا نہ ہو۔ میری کشمیر کی سوشل میڈیا جنگ تو میں ہار گئی، مگر تب میں اکیلی تھی، آج نہیں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا اللہ میرے ساتھ ہے۔ میں محسوس کر سکتی ہوں۔ تو جو کرنا ہے کر لو، اسلام امن پسند اور پیار کرنے والوں کا دین ہے۔ جنہیں نماز کی تصویر سے تکلیف ہے، وہ کسی اور کا پیج دیکھیں۔ جنہیں رابی ٹھیک لگتی ہے، وہ میرے ساتھ سید ابولاعلی مودودی کی تفسیر پڑھیں۔ باقی جواب میری ٹیم دے گی۔