لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی 45 ویں سالگرہ کے دن دنیا بھر میں موجود سیاہ فاموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے 2 لاکھ ڈالر (3کروڑ 27لاکھ روپے پاکستانی) کی رقم عطیہ کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شہری حقوق کی تنظیم این اے اے سی پی کو دو لاکھ ڈالر کا چیک دیا، انہوں نے دنیا بھر میں موجود سیاہ فام کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تیزی سے مقبول ہوتی مہم بلیک لائیوز میٹر (سیاہ فام زندگیاں اہم ہیں) کی حمایت کی۔
انجلینا جولی نے گورے امریکی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔