پاکستان میں ماڈلنگ کروں گی، اسرا بلجیک نے خوشخبری سنا دی

Last Updated On 30 June,2020 12:01 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے کہا ہے کہ وہ ماڈلنگ کیلئے جلد پاکستان آئیں گی، انہیں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومنے کا بہت شوق ہے جو ماڈلنگ کے دوران پورا کریں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن بعد ایک پریس ریلیز میں کریں گی۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی عوام جلد انہیں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے ۔ اسرا بلجیک کا کہناہے کہ پاکستان جانا خواہش ہے اور خوش ہوں کہ وہاں کافی وقت گزاروں گی۔