اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار متھن چکرورتی کو پہلا ’کرش‘ قرار دیدیا

Last Updated On 01 August,2020 12:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بھارتی ورسٹائل اداکار متھن چکرورتی کو اپنا پہلا ’کرش‘ قرار دے دیا ہے۔

منفرد انگریزی اور رنگین مزاجی سے بھرپور سوشل میڈیا پیغامات کی وجہ سے خبروں کی دُنیا میں سب سے آگے رہنے والی اسکینڈل کوئین میرا نے اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار متھن چکرورتی کی ایک تصویر پوسٹ کی، میرا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر متھن کے جوانی کے دنوں کی ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے میرا نے لکھا کہ ’متھن چکرورتی میرے سب سے پسندیدہ اداکار ہونے کے ساتھ ہی میرے بچپن کے پہلے پیار بھی ہیں۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’متھن اُن کے پہلے اور حقیقی شوہر ہیں۔‘

اس کے علاوہ میرا نے انسٹاگرام پر متھن کی دیگر یادگار تصاویر بھی پوسٹ کیں اور اُن تصاویر کے کیپشن میں بھی اُنہوں نے بھارتی اداکار کو اپنا پہلا پیار قرار دیا۔
 

Advertisement