ٹویٹر پر وینا کی گوتم گھمبیر تنقید، رافیل طیاروں کو 7 چائے کے کپ قرار دیدیا

Last Updated On 31 July,2020 08:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان وینا ملک کی جانب سے بھارتی سابق کرکٹر اور سیاست دان گوتم گمبھیر کو ٹوئٹر پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیروڈی کوئین وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور حالات حاضرہ سمیت سیاست پر بھی تبصرے کرتی رہتی ہیں ۔

حال ہی میں بھارتی سیاست دان، سابق کرکٹرگوتم گمبھیر کی جانب سے شیخی بگھارتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں 6 فائٹر جیٹ فضا میں اُڑ رہے ہیں ، انہوں نے فائٹر جیٹ کو پرندوں سےتشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آخر کار بڑے پرندے یہاں موجود ہیں۔‘

سابق کرکٹر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اُن کا خوب مذاق بنایا گیا ، ٹوئٹر صارفین نے گوتم کو یاد دلایا کہ انہیں پاکستان بھیج دیں ، چائے تقریباً تیار ہے ۔

دوسری جانب وینا ملک نے بھی گوتھم کا ٹوئٹ اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 7 بڑے پرندے 7 بڑے چائے کے کپ کے مساوی ہیں ۔

وینا ملک کی جانب سے دیئے گئے اس جواب پر مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے بھارتی طیارہ گرایا تھا جبکہ پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
 

 

Advertisement