لاہور: (ویب ڈیسک) ترک گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگین آلتان کا اردو میں انٹرویو عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
Watch the special interview of Engin Altan Düzyatan, the man who has brought the character of #ErtugrulGhazi to life, inspiring millions in this epic tale of heroism, into a household name in Pakistan & all over the world, Saturday 1st August 7:30 pm only on @PTVHomeOfficial pic.twitter.com/BP0hbNdTen
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) July 29, 2020
انٹرویو میں انگین آلتان ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ انٹرویو میں انگین آلتان اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگین آلتان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عظیم مسلمان ہیرو ارطغرل غازی کون تھے؟
دوسری طرف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مشہور اداکار ‘ترگت الپ‘ بڑی عید پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ترک ڈرامے ارطغرل کے مشہور کردار ترگت الپ (نورگل) بھی عید الاضحیٰ کے سپیشل شو میں نجی ٹی وی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیں گے۔
Guys happy to announce dat ur Turgut will be live with Shahid Afridi And Waseem Badami On this Eid
— Cengiz Coşkun (@CngzCsknFan) July 29, 2020
Long Live #ErtugrulGhazi pic.twitter.com/Dz11vS03yJ
پروگرام میں ترگت الپ کے علاوہ سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بطور میزبان اور معروف گلوکار فخر عالم بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی نے نوجوان کشمیریوں میں آزادی کی نئی روح پھونک دی
ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشتون ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ السلام و علیکم پاکستان میں ہوں جنگیز جوشتون، میں بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گا پھر ملاقات ہوگی، شکریہ۔ میرے ہمراہ شاہد خان آفریدی ہوں گا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس عید کے موقع پر میں اور وسیم بادامی مہمان جنگیز جوشتون کے ہمراہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر یہ پروگرام عید کے تیسرے روز 11 بجکر 03 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔