زندگی ایک بار ملتی ہے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے: اداکارہ مایا علی

Last Updated On 07 August,2020 04:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرواداکارہ مایا علی کا کہناہے کہ زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈلنگ اورفلموں میں اداکاری سے محظوظ کرنے والی اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ گزشتہ ماہ زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں انہوں نے بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزارہوں جو میرے ساتھ اس دوران کھڑے تھے اوروہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔

اداکارہ نے کہا کہ خاص طورپرمیرے گھروالے اورمداح جومیرے چہرے پردوبارہ مسکراہٹ لے کرآئے۔ زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپورطریقے سے جینا چاہیئے۔