اداکارہ نیمل خاور اور اداکار حمزہ علی عباسی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Last Updated On 03 August,2020 04:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارحمزہ علی عباسی اوراداکارہ نیمل خاورکے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پراپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارنے بیٹے کا نام محمد مصطفٰی عباسی رکھا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ خدا کرے کہ ان کا بیٹا، شکرگزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی کو سنوارے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھئے۔
 

Advertisement