اداکارہ غنا علی شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح سے محظوظ ہونے لگیں

Published On 18 August,2020 06:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ زندگی آسان ہے اسے پیچیدہ ہم خود بناتے ہیں۔

انسٹاگرام پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کرتے لی گیئں خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک فکر انگیز پیغام میں لکھا۔

انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی بہت حسین اور خوبصورت ہے لیکن اسے پیچیدہ ہم کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور اللہ پاک کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اتنی ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کورونا کے باعث لگے لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد فیملی کے ہمراہ گھومنے پھرنے کی غرض سے ناران کاغان اور شمالی علاقہ جات گئی ہوئیں ہیں۔
 

Advertisement