'مشن امپوسبل 7' کے ایک سین پر 26 لاکھ ڈالر ضائع

Published On 19 August,2020 05:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم کی ایکشن سے بھرپور فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ غلط ہوگیا جس کے باعث فلم ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کا ایک اسٹنٹ غلط ہوجانے سے فلم ساز کو 26 لاکھ ڈالر (تقریباً 44 کروڑ روپے) کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی لیکن حال ہی میں پابندیوں میں نرمی کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی تھی۔

مشن امپاسبل میں شوٹنگ کے دوران اس اسٹنٹ میں اسٹنٹ مین کی مہنگی موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

اسٹنٹ کے دوران اس غلطی کے بعد فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے جب کہ مشن امپاسبل 7 کو 19 نومبر 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز  مشن امپوسبل  کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔

اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں اور چھٹی فلم 2018 میں  مشن امپاسیبل: فال آؤٹ  کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔

سیریز کی ساتویں فلم مین ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ساتویں فلم کی ہدایات کرسٹوفر مک کیری دے رہے ہیں اور اسے ٹام کروز خود ہی پروڈیوس کر رہے ہیں۔
 

Advertisement