دبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اور آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی مالک پریتی زنٹا نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں مداحوں سے سوال کیا کہ بتائیں وہ اس ویڈیو میں کون سی زبان بول رہی ہیں۔
اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہایت ہی اچھے انداز میں پشتو زبان بول رہی ہیں۔
پریتی زنٹا نے ویڈیو پیغام میں پشتو زبان میں کہا کہ سلامونہ مینہ والو، پہ کور پاتې شئ، خوندي پاتې شئ، خوشحالہ اوسئ، ايي پي اېل وگورئ د ټولو نہ مننہ۔
پیغام کا اردو زبان میں مطلب ہے کہ تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں سلام، جہاں رہیں اپنے گھر میں شاد باد رہیں، خوش و خرم رہیں، آئی پی ایل دیکھنے والوں کا بہت بہت شکریہ۔
بالی وڈ اداکارہ نے پشتو زبان میں ویڈیو پیغام شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو پر کیپشن بھی لکھا۔
Every IPL I look for an opportunity to learn something new besides cricket I’ve tried to do my best to speak this beautiful language correctly. If there are any mistakes please forgive me Can U guess the language & what I’m saying? #PzIpldiaries #Ipl2020 #Dream11IPL #Ting pic.twitter.com/CpwKcP3uAH
— Preity G Zinta (@realpreityzinta) September 22, 2020
ویڈیو کیپشن میں پریتی زنٹا نے لکھا کہ میں آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس بار میں نے ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے، اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو معافی چاہتی ہوں۔
اداکارہ پریتی زنٹا کے پشتو زبان میں ویڈیو پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جب کہ صارفین کی جانب سے ان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔