بھارتی سنگر سونونگم نے پاکستانی گلوکار سجاد علی کو پسندیدہ گلوکارہ قرار دیدیا

Published On 24 September,2020 05:33 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور سنگر سونونگم نے پاکستانی گلوکار سجاد علی کو اپنا پسندیدہ گلوکارہ قرار دیدیا۔

گزشتہ روز بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجاد علی کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں اور ان تصاویر کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ تصاویر 19 مارچ کو لی گئی تھیں جب عدیل فاروق ہمیں عاطف علی کے سٹوڈیو کا جائزہ لینے کے لیے لے کر گئے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ اتفاق سے وہاں سب سے زیادہ قابل احترام گلوکارو موسیقار اور میرے سب سے زیادہ پسندیدہ سجاد علی بھائی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھے۔

سونو نگم نے سجاد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سجاد علی کی یہ بات بہت اچھی لگی کہ وہ وہاں ہمارا انتظار کررہے تھے تاکہ ہم پہلی بار ملاقات کرسکیں۔ ہم لوگوں نے وہاں ڈیڑھ گھنٹے تک باتیں کیں۔ میں شام کی چند یادگار تصاویر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

سونو نگم نے سجاد علی کا گانا ’’کٹنا نئیں‘‘ کو ان کا اور ان کے گھروالوں کا پسندیدہ گانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے کو ان کی بہن نے بھی کور کیا تھا لیکن اس سے پہلے میں نے سجاد بھائی سے اس گانے کو کور کرنے کی اجازت لی تھی اور انہوں نے نہ صرف اجازت دے دی تھی بلکہ معاوضہ بھی نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی سونو نگم نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا گانا سن کر رو پڑے تھے اور کہا تھا کہ بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔
 

 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

This picture is from 19th March when Adel Farooq took us to check and assess Atif Ali s studio for the first digital Live concert that we eventually did on 22nd Mar. Incidentally one of the most respected singers and musicians of all times, and my personal favourite @thesajjadali bhai was there too with his son and it was so sweet of him to wait till I arrive so we may meet for the first time in our lives. And then we chatted for an hour and a half. Sharing some memorable pictures of that beautiful evening. For people who don t know, his  Katna nai  is one of my family s most favourite songs and so was covered by my exceptionally talented sister @teeshanigam .But before that, I wanted to go about it absolutely respectfully and thus I called Sajjad bhai to seek his permission for the same. It was very very gracious of him to not just give us the permission for the same but not even charge for it! That s called true graciousness. BPS : The man behind these pictures, remains behind the pictures..