لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور موسیقار راحت فتح علی خان گلوکاری کے بعد فلم میں بھی جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان پاکستانی فلم ’دم مستم‘ میں مختصر سا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے راحت فتح علی خان کا فلم میں جلوہ گر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی فلم دم مستم کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔ فلم میں راحت فتح علی خان دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے۔