لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ پورے کراچی کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی خدمات حاصل ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شنیرا نے اپنی معصومانہ خواہش کا اظہار اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا اور لکھا اور سی بی سی کے عملے کی معترف بھی دکھائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں
انہوں نے سی بی سی عملے کی صفائی کرتے ہوئے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کی کاوشوں کو سراہا اور لکھا کہ ایک بار پھر سی بی سی کی جانب سے قابل ستائش کاوشیں کی جارہی ہیں۔
Imagine if we had a CBC for every part of Karachi!!!
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 26, 2020
وسیم اکرم کی اہلیہ نے سی بی سی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری گندگی کو صاف کرنے اور ہمارے ساحل سمندر کے آس پاس کے ان عوامی علاقوں پر آپ کی مسلسل مدد اور توجہ کے لیے ہم آپ کے مشکور ہیں۔
Commendable efforts by CBC once again. Thank you for cleaning our mess and for your continued support & attention to these public areas around our beach. If we don’t learn how to look after public areas then we don’t deserve to have them pic.twitter.com/VEqns64OnT
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 26, 2020
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم عوامی علاقوں کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ نہیں سیکھتے تو پھر ہم ان کو رکھنے کے مستحق بھی نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں: شنیرا اکرم
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہفتے کے اختتام پر جب عام طور پر لوگ سیر و تفریح کی غرض سے ساحل کا رخ کرتے ہیں تو اپنی موجودگی کا ثبوت کچرے کی صورت میں چھوڑ کر جاتے ہیں۔
This place was a dump site. On the weekends its crowded with people & the evidence is usually left lying on the road,in the sand or drifting out to sea. CBC have spent all week cleaning so no more rubbish is washed away. We need to clean up our act & look after our communities pic.twitter.com/WSeh0QeIKJ
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 26, 2020
انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خود سے ہی خیال رکھیں۔