نئی دہلی: (ویب ڈیسک) اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو واقعی دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔
معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ایک قرآنی آیت لکھی ہوئی ہےاور اُس کے ساتھ ہی آیت کا ترجمہ بھی تحریر ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کیے جانے پرکی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ثنا خان کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے لکھا کہ آزادی اظہار ہر ایک کا حق ہے لیکن آپ کسی خاص فرقے کی توہین یا بے عزتی نہیں کرسکتےکہ آپ اپنے ہی ملک والوں میں پولرائزیشن (نفرت) پیدا کریں۔
ثناء خان نے فرانسیسی صدر میکرون کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ ایک قائد کی حیثیت سے بدترین مثال ہیں اورآپ کو یقینی طور پر دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔
اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مزید لکھا کہ آئیے ہم سب متحد ہوکر اُن (فرانس)کی مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ بائیکاٹ کریں۔
سابقہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 16 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم مخالف پالیسیاں، میکرون کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے: ترک صدر
واضح رہے کہ اس سے قبل ثناء خان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ کونسی ایک دعا ہے جو انہوں نے مسلسل پڑھی جس کے بعد اُن کی زندگی بدل گئی۔
واضح رہے کہ ثناء خان اپنے روحانیت کے اس سفر کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ مسلسل شیئر کرتی رہتی ہیں اور اس حوالے سے وہ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرتی ہیں۔