اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار حمزہ علی عباسی نے کہاکہ انہیں زندگی میں کبھی کسی سے پیار نہیں ہوا ،میرے پاس ایسی کوئی کہانی نہیں کہ کبھی دل ٹوٹا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ان کے پاس کوئی ایسا واقعہ نہیں ہے جس سے یہ ثابت کریں کہ انہیں زندگی میں کبھی کسی سے پیار ہوا یا کبھی کسی کیلئے رویا ۔انہوں نے اپنی سکول لائف کا واقعہ سنایا کہ انہیں پانچویں کلاس میں ایک لڑکی پسند آئی تھی جسے پھول دے کر دوستی کی پیشکش کی تو اس نے ہنسی میں بات اڑا دی، آج وہ واقعہ یا د کر کے ہنسی آتی ہے۔
شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے دل اور سمجھداری سے نبھانا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کا خوب صورتی سے زیادہ خوب سیرتی سے تعلق ہے کیونکہ ہم کسی کی شکل کے بجائے اس کی عادات کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔