کراچی: (دنیا نیوز) معروف صنعت کار سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں تاجر برادری سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس فیز سیون کے قبرستان میں کر دی گئی۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کی نمازِ جنازہ ڈیفنس فیز 6 کے فُٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ جس کی امامت حافظ مولانا شمس الرحمن نے کی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سراج قاسم تیلی کے سوگواران میں بیٹا، بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔ مرحوم کو نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ چند دن سے دبئی کے ہسپتال میں داخل تھے۔ جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ 8 دسمبر کو خالقِ حقیقی سے جاملے۔