ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ سٹار سیف علی خان کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں دائر مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سیف نے ایک انٹرو یو میں اپنی آنے والی فلم ‘آدی پورش’ کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں لوگ راون کو انسان دوست کے طور پر دیکھیں گے ، اداکار کے اس بیان سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ بی جے پی کے ایک رہنما نے بھی بیان داغ دیا کہ ہندووں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد سیف علی نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرے انٹرویو کا مقصد کسی کی بھی دل آزاری یا مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا ۔ مقدمہ پر مزید کارروائی 23 دسمبر کو ہوگی۔
۔