کامیابیوں سے مجھ میں تکبر نہیں عاجزی آئی:سجل علی

Published On 25 December,2020 11:26 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میرا شماران چند خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جن کے کیرئیر کے آغازمیں ہی کامیابی لکھی ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے بیس سال کی عمرمیں جو شہرت عزت اورمقام ملاہے اس کیلئے لوگوں کو برسوں بیت جاتے ہیں ۔ یہ خدا کی ذات کامجھ نا چیز پر کرم ہے کہ جس شہرت کی فنکار برسوں تمنا کرتے ہیں وہ مجھے شوبز کی دنیا میں ابتدائی دنوں میں مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف اورصرف نیک نیتی اور محنت اورلگن سے کام کرنے کی وجہ سے ہے ۔میں نے اپنی کامیابیوں پر کبھی تکبرنہیں کیا بلکہ مجھ میں مزید عاجزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کے کرم سے آج میں مصروف ترین اداکارہ ہوں۔