لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار شہزاد رائے موٹروے پولیس کے حامی ہوگئے اور ان کو ڈیوٹی کے دوران برا بھلا کہنے والوں کو خفا نہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے بتا رہے ہیں کہ وہ اسلام آباد لاہور موٹر وے پر سفر کر رہے تھے کہ موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے عارضی طور پر بند کر دی۔
A message for the people who are stuck on isb motorway #motorway @NHMPofficial pic.twitter.com/23R18JVdh7
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) December 25, 2020
شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ اس بندش کے باعث لوگ کافی ناراض ہیں اور موٹروے پولیس کو برا بھلا کہہ رہے ہیں لیکن میں اپیل کرتا ہوں کہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے اور مسافروں کا تحفظ کر رہے ہیں ان کا احترام کریں۔