لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، ایم ٹو لاہور سے کلر کہار تک بند، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند رہا۔ شدید دھند کے سبب فلائٹ شیڈول بھی متاثر رہا۔
لاہور میں راستے دھند میں گم ہو گئے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب معمولات زندگی متاثر رہے۔ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کلر کہار تک بند رہا جبکہ ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا۔
شدید دھنداور تیکنکی خرابی کے باعث پر وازیں بھی منسوخ و تاخیر کا شکار رہیں۔ اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 10پروازیں منسوخ اور 13تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر بلیو کی ابو ظہبی جانے والی پرواز 430صبح 10 بجے تک تاخیر کا شکار رہی۔ قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز621دوپہر پونے 2بجے تک تاخیر کا شکار رہی۔ ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410منسوخ ترکش ائیر کی استنبول جانے والی پرواز 715منسوخ ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز416دوپہر ایک بجے تک ،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز401دوپہر ساڑھے 3 بجے تک، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303پونے ایک بجے تک ، قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629دوپہر سوا دوبجے تک تاخیر کا شکار رہی۔
ورجن اٹلانٹک کی لندن جانے والی پرواز365منسوخ کر دی گئی، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز405شام سات بجے تک تاخیر کا شکار رہی۔ اتحاد ائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242منسوخ کر دی گئی،ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز412 ہفتے کی صبح بارہ بجے تک تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ شدید دھند نے ایئرپورٹ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ ر ن و ے پر حد نگاہ 50میٹر سے 10میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔