لاہور: (دنیا نیوز) انجریز کی بلا قومی کرکٹرز کے پیچھے ہی پڑ گئی۔ بابر اعظم اور امام الحق کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان بھی بائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
پی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے، ان کی بائیں ٹانگ کے ایم آر آئی رپورٹ سے انجری کی نوعیت کا پتا چلے گا۔
ظفر گوہر کو بطور متبادل سپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا، جہنوں نے ہملٹن سے بذریعہ بس قومی ٹیسٹ سکواڈ کو ترنگا میں جوائن کرلیا ہے۔