قومی ٹیم ترنگا پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو ہوگا

Published On 23 December,2020 10:15 am

آکلینڈ: (دنیا نیوز) چھوٹے فارمیٹ کے بعد طویل دورانیے کی کرکٹ کا امتحان شروع ہونے کو ہے، قومی ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو ہوگا۔

قومی سکواڈ بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا۔ پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے ہملٹن ترنگا پہنچ گئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔

ٹی 20 کھلاڑی محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی سکواڈ سے الگ ہوگئے۔ عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ آکلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
 

Advertisement