(روزنامہ دنیا) آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی موت کے 11سال بعد ان کی کیلیفورنیا میں 2700ایکڑ پر مشتمل جائیداد صرف 2کروڑ 20لاکھ ڈالر میں نیلام کردی گئی
مائیکل جیکسن کے سابق دوست اور ارب پتی سرمایہ کار رون برکل نے یہ جائیداد خریدی۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق انتہائی کم قیمت میں نیلام ہونیوالی جائیداد کی قیمت 2015میں 10کروڑ ڈالر جبکہ 2017میں 6کروڑ 70لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
یاد رہے مائیکل جیکسن نے یہ جائیداد1988میں ایک کروڑ95لاکھ ڈالر میں خریدی تھی،جو مالی مسائل کے بعد گلوکار نے قرض خواہ ادارے کے حوالے کر دی تھی۔