کراچی: (روزنامہ دنیا) مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ہمارا المیہ ہے کہ خاتون ڈراما نگار ہی ہمارے ڈراموں میں ساس بہو اور نند، بھابھی جیسے رشتوں کی تذلیل کر رہی ہیں۔
ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمان نے کہا سب سے بڑا بدنما داغ یہ ہے کہ یہاں ساس، بہو، نند اور بھابھی کے اوپر ڈرامے بن رہے ہیں اور 99.99 فیصد ان ڈراموں کی کہانیاں عورتیں لکھ رہی ہیں اور یہ ان چاروں رشتوں کو ذلیل کر رہی ہیں اور یہ ہمارے ڈراموں کا المیہ ہے۔