رواں سال ہم سب کیلئے بہت کٹھن رہا: صنم سعید

Published On 23 December,2020 09:26 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ رواں سال ہم سب کیلئے بہت کٹھن رہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دوربین پکڑے ہوئے کچھ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 2021 کے آنے کا انتظار کر رہی ہیں کیونکہ رواں سال ہم سب کے لئے بہت کٹھن تھا اور امید کرتی ہیں کہ آئندہ سال ان کے لئے اچھا ثابت ہو۔