میرا کا فون تلاش کرنیوالے کو 5 لاکھ انعام دینے کا اعلان

Published On 23 December,2020 09:18 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) اداکارہ میرا نے اپنا آئی فون تلاش کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا آئی فون گم ہوگیا ہے اور جو میرا موبائل تلاش کرنے میں میری مدد کرے گا میں اس کو 5 لاکھ روپے انعام دوں گی۔

اس بارے میں فلم انڈسٹری کے سینئر افراد کا کہنا ہے کہ یہ میرا کا ایک نیا ڈرامہ ہے۔