بشریٰ انصاری شوبز انڈسٹری کیلئے نعمت سے کم نہیں: اقرا عزیز

Published On 24 December,2020 08:28 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ بشریٰ انصاری شوبز انڈسٹری کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے بشریٰ انصاری کی جانب سے کھانے پر مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ کھانا کھانے کے علاوہ ان کی باتوں کو بھی بہت انجوائے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بشری انصاری شوبز انڈسٹری کے لیے ایک نعمت ہیں۔