پشتو گلوکارہ نیلم گل کی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

Published On 30 December,2020 07:11 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشتو گلوکارہ نیلم گل کی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشتو گلوکارہ نیلم گل ہوائی فائرنگ کر رہی ہیں، یہ ویڈیو گلوکارہ نے مرادن میں ہوائی فائرنگ کے دوران سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والی گلوکارہ نیلم گل کی تلاش جاری ہے۔ وہ جلد قانون کی گرفت میں ہونگی۔