منشا پاشا لاہور پر بنائی جانیوالی بھارتی فلم سے ناخوش

Published On 13 January,2021 12:21 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) اداکارہ منشاپاشا نے کہاکہ بھارتی فلم انڈسٹری کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ لاہو ر کے خاص علاقے پر فلم بنائے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہاکہ ہم کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ وہ ہمارے معاشرے کا ایسا پہلو دکھا نے کی کوشش کرے جس کے بارے میں لوگ بات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس خود اپنے ملک بارے اتنا مواد ہے کہ وہ اپنے اس پسندیدہ موضوع پر کافی فلمیں بنا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھاکہ بھارتی فلم انڈسٹری کافی عرصے سے لاہور کے اس علاقے پر فلم بنانے کی کوشش کررہی ہے جس کے وہ سخت خلاف ہیں اور بھارتی ہدایت کار سجنے لیلی بھنسالی کا یہ عمل اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی ہیرا منڈی کے نام سے ایک فلم بنا رہے ہیں جس میں لاہور کے ماضی سے متعلق حالات کی عکاسی کی جائے گی، فلم بہت بڑے بجٹ پر مشتمل ہو گی جبکہ کاسٹ کیلئے بھی بڑے نام لئے جارہے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی فلمساز پاکستان یا مسلمانوں سے متعلق مختلف فلمیں ماضی میں بناتے رہے ہیں جن میں تاریخی حقائق کو مسخ کرتے ہوئے مسلمانوں کو ظالم اور اخلاق سے عاری بنا کر پیش کیا جاتا ہے جو کسی قوم کی تاریخ پر ڈاکہ زنی کے مترادف ہے۔
 

Advertisement