آئمہ بیگ ناک سے گانا بند کردیں، سینئر گلوکارہ کا مشورہ

Published On 14 January,2021 10:44 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) سینئر گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے آئمہ بیگ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ناک سے گانا بند کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہدہ منی نے کہا کہسب ہی لوگ اپنے سٹائل میں اچھا کام کررہے ہیں۔ آئمہ بیگ اس وقت انڈسٹری میں ہیں اور اچھا کام کررہی ہیں لیکن میں انہیں کہنا چاہوں گی کہ یہ ذرا ناک سے گانا بند کردیں۔ میشا شفیع کو شاہدہ منی نے سمارٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میشا بہت اچھی دکھتی ہیں لیکن جیسی دکھتی ہیں ویسا گانا بھی گائیں۔

شاہدہ نے علی ظفر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شروع سے ہی بہت محنتی رہے ہیں، ایسا لگتا ہے ان میں کوئی کرنٹ ہے۔ بلال سعید کو بھی شاہدہ نے بہتر کیریئر کیلئے مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ بلال برے گلوکار نہیں تاہم انہیں ابھی پرفارم کرنا نہیں آتا،اچھے گانے کی ٹریننگ لیں اور زیادہ سے زیادہ پریکٹس کریں۔
 

Advertisement