خود کو پرفیکٹ سمجھنے سے سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے: ثروت

Published On 14 January,2021 02:24 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ خود کو پرفیکٹ سمجھنے والے کے سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثروت گیلانی نے آن لائن یونیورسٹی کے طلبا سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں بہت شکرگزار ہوں ان تمام اساتذہ کی جنہوں نے آج تک مجھے پڑھایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے سیکھنے کا عمل تب رکتا ہے جب آپ کہتے ہیں کہ میں نے سب کچھ سیکھ لیا۔

انہوں نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ یقینی بنائیں کہ آپ آخر تک کہتے رہیں کہ میں نے کچھ نہیں سیکھا اور مجھے بہت کچھ سیکھنا ہے ۔ اگر آپ کے اندر تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہوگا تو آپ کہیں بھی جائیں آپ کیلئے تعلیم حاضر ہوگی۔