لاس اینجلس :(روزنامہ دنیا) امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز کا کہنا ہے کہ میرے چہرے پر جھریاں آنے میں ابھی 10 سال لگیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنو ں جینیفر لوپیز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی ۔ ویڈیو کے نیچے اداکارہ نے لکھا کہ ایمانداری کی بات ہے میں اپنے چہرے پر ایک جھری بھی نہیں دیکھ سکتی، میرا خیال ہے کہ میرے چہرے پر جھریاں آنے میں ابھی 10 سال لگیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس یہ میرا چہرہ ہے اور میں نے کبھی بوٹوکس یا انجکشنز کا استعمال نہیں کیا نہ ہی سرجری کر ائی۔