نیو یارک: (روزنامہ دنیا ) ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے کورونا وبا سے لڑنے کیلئے روبوٹس کی خدمات حاصل کر لیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خطرناک سٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کورونا سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں جس کے سبب انہوں نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور اس پر عملدرآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے ۔
ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اوراب انہوں نے شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے روبوٹس کی مدد حاصل کرلی ہے ۔