لاس اینجلس: (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ پامیلا ٹفن 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
اداکارہ کی بیٹی ایچو ڈینن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی اور شکاگو کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
13 اکتوبر 1942ء کو اوکلوہاما میں پیدا ہونیوالی پامیلا نے 1960ء سے 1989ء تک ہالی ووڈ میں راج کیا، بعد ازاں وہ اٹلی شفٹ ہو گئیں اور ایک فلم سیریز میں کئی سالوں تک کام کیا۔
1967ء میں فلم ’’ڈنرایٹ ایٹ‘‘ میں اداکاری پر انہیں تھیٹر ورلڈ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی پہلی شادی 1962ء میں میگزین ایڈیٹر کلے فیلکر سے ہوئی اور 1969ء میں طلاق ہو گئی۔ پامیلا نے 1974ء میں دوسری شادی فلاسفر ایڈمونڈوڈینن سے کی اور ان کی دو بیٹیاں ایچو ڈینن اور ارورا ڈینن ہیں۔