لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رواں سال سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گلوکارہ بن گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے 24 جولائی کو اپنی البم ‘‘فوک لور’’ ریلیز کی جس کو اب تک لاکھوں افراد نے خریدا جس کے بعد ان کی یہ البم رواں سال میں سب سے زیادہ خریدی جانے والی البم بن گئی۔ ٹیلر سوئفٹ نے ستمبر میں وٹنی ہوسٹن کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بل بورڈ 200 چارٹ میں آٹھ ہفتوں تک ٹاپ پر رہنے والی پہلی خاتون کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے پیپل چوائس ایوارڈز میں بھی تین نامزدگیاں حاصل کیں جن میں فیمیل آرٹسٹ آ ف 2020، البم آف 2020 فار فوک لور اور ساؤنڈ ٹریک سانگ آف 2020 فار اونلی دی ینگ آن مس امریکانا شامل ہیں۔ ایوارڈز کی تقریب 16 نومبر کو ہو گی۔