لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ میڈونا نے اپنی زندگی پر خود ہی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ میڈونا اپنے کیرئیر کے دوران 14 سٹوڈیو المبز مارکیٹ میں لا چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈونا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مصنفہ اور ہدایت کارہ وہ خود ہوں گی۔ اس فلم کیلئے ایک بڑے سٹوڈیو کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا تاہم فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ہے۔
میڈونا نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم کو خود ہی لکھیں گی اور اس کی ہدایات بھی دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بطورگلوکارہ، موسیقار اور ڈانسر اس دنیا میں آگے بڑھنے کی اپنی کوششوں کے ناقابلِ یقین سفر کو خود لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔