واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی میک اپ مصنوعات بنانے والی کمپنی کے ذریعے آئندہ دس سال کیلئے ذہنی امراض کے علاج اورخدمات کیلئے 100ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اس فنڈ کو ‘‘ریئر امپکٹ فنڈ ’’ کا نام دیا ہے جو سیلینا کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر قائم کیاگیا ہے۔ اعلان کے مطابق اداکارہ کی کمپنی ہر سال اپنی مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا ایک فیصد فنڈ میں دے گی۔
سیلینا نے خواتین کے میک اپ اور بیوٹی پروڈکٹس تیار کرنے والی کمپنی رواں سال فروری میں قائم کی تھی، اب اس کمپنی کا منافع ذہنی مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جائے گا۔