اداکار سین جسٹن پین نے تیسری شادی کر لی

Last Updated On 10 August,2020 02:08 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار سین جسٹن پین المعروف سین پین نے 59 سال کی عمر میں 28سالہ ابھرتی ہوئی ماڈل سے تیسری شادی کر لی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سین جسٹن پین آئندہ ہفتے 60 سال کے ہوجائیں گے جب کہ ان کی اہلیہ آسٹریلوی نژاد امریکی ماڈل و اداکارہ لیلا جارج آئندہ سال اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گی۔ سین پین کی پہلی شادی 25سال کی عمر میں میڈونا سے ہوئی تھی۔

میڈونا سے شادی سے قبل جسٹن پین کے 2 اداکاراوں سے تعلقات تھے اور چہ مگوئیاں یہی تھیں کہ وہ ان دونوں میں سے کسی ایک سے شادی کریں گے مگر انہوں نے میڈونا سے شادی کی، اس فیصلے پر سب حیران رہ گئے تھے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈونا سے ان کی شادی صرف 4 سال ہی چل پائی، اس کے بعد انہوں نے اداکارہ رابن رائٹ سے تعلقات استوار کر لئے، جس کے نتیجے میں شادی سے قبل ہی 1991 میں پہلی بیٹی کے باپ بنے۔