لاہور: (روزنامہ دنیا) امریکی پاپ گلوکارہ، موسیقار اور اداکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا کی وبا کے باوجود اپنا آٹھواں میوزک البم ریلیز کرکے سب کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کا آٹھواں میوزک البم ‘فوک لورے’ دیکھتے ہی دیکھتے کئی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پہلے نمبر پر آ گیا۔ البم کے ریلیز ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہی اس کی 13 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔
یہ معاملہ بھی دلچسپ ہے کہ اداکارہ نے اپنا البم ریلیز کرنے سے صرف 24 گھنٹے قبل اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا، ایک رپورٹ کے مطابق اسپاٹی فائے پر اداکارہ کا البم 8 کروڑ بار سنا گیا جس کے سبب یہ ٹیلر کا اتنی زیادہ تعداد میں سنا جانے والا پہلا البم بھی بن گیا ہے۔