امریکی گلوکار کا 10 کھرب سے سائنس فکشن شہر بنانے کا اعلان

Published On 03 September,2020 10:24 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) شہرہ آفاق افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے اپنے آبائی ملک سینیگال کے ایک مقام کا دورہ کرنے کے بعد وہاں سائنس فکشن طرز کا نیا سیاحتی ‘ایکن سٹی’ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر نئے سیاحتی شہر کی تعمیر میں 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 10 کھرب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے شہر کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال کے اوائل میں ہوگا۔

ایکن نے بتایا کہ وہاں کی علیحدہ کرپٹو کرنسی ‘ایکوائن’ بھی ہو گی جب کہ ‘ایکن سٹی’ میں علیحدہ ہسپتال، پولیس سٹیشن، علیحدہ تعلیمی نظام اور کئی سیاحتی پوائنٹس بھی ہوں گے۔ دوسری جانب ‘ایکن سٹی’ میں ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں براعظم افریقہ کے 54 ممالک کی ثقافت کو پیش کیا جائے گا۔