انجلینا جولی نوجوانوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کرینگی

Published On 16 October,2020 10:25 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم میکر انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے نوجوانوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی

میڈیا رپورٹ کے مطابق کتاب کا عنوان ‘اپنے حقوق جانو ’ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ انجلینا جولی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کتاب دنیا بھر میں اگلے سال ستمبر میں شائع ہوگی،وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کتاب نوجوانوں تک ہدایت کے طور پر پہنچے اور وہ اسے استعمال کریں۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انجلینا اپنی کتاب میں ان حقوق سے متعلق آگاہی دیں گی جو اقوام متحدہ کے کنونشن میں نوجوانوں کو تفویض کئے گئے ہیں۔عالمی تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ و برطانیہ سمیت 140 ممالک کے نوجوانوں کیلئے مدد گار ثابت ہو گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل بھی انسانی حقوق کیلئے متحرک رہی ہیں، اداکارہ اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے طور پر دنیا کے کئی ممالک کے دورے کر چکی ہیں جبکہ وہ اقوام متحدہ کی آئندہ سیکرٹری جنرل بننے کیلئے بھی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 


 

Advertisement