لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ صوفیہ ورگارا دنیا بھرمیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمیبا سے تعلق رکھنے والی صوفیہ ورگارا نے گزشتہ 12ماہ میں 43 ملین ڈالرز ( 7 ارب 78 کروڑ روپے پاکستانی) کمائے۔ یہ آمدنی انہیں فلموں اور ٹی وی کے علاوہ اشتہارات میں کام کرنے سے حاصل ہوئی۔
انجلینا جولی کا نام کمائی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا جن کی آمدنی 35.5 ملین ڈالرز ( 5 ارب 84 کروڑ روپے پاکستانی) رہی۔ گال گاڈوٹ 31.5 ملین ڈالرز ( 5 ارب 19 کروڑ روپے پاکستانی) کما کر تیسرے نمبر پر رہیں۔