نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے کورونا کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا۔
میڈیا رپورٹ مطابق ڈاکٹر ویویک مورتھی سے گفتگو میں 28 سالہ گلوکارہ نے تنہائی اور انسانی رابطے کی طاقت پر بات چیت کی اور کہا کہ یہ سال ان کیلئے چیلنجنگ رہا، وبا کے ابتدائی دنوں میں، میں اسے صحیح طریقے سے سمجھ نہیں سکی اور ایک طرح سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔ سلینا گومز نے اس پر قابو پانے ، اس سے نمٹنے کے مؤثر اور صحت مندانہ طریقے بتائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ ڈپریشن سے باہر نکل آئی ہیں اور مرض ختم کرنے کیلئے ایسا اقدام اٹھایا جو اس سے نمٹنے کیلئے ضروری تھا، سیلینا کا کہنا تھا کہ وہ قرنطینہ کے دوران زیادہ تر وقت باروچی کاخانے میں گزارتی تھی۔
سیلینا گومز نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ وہ کھانے پینے کی بہت زیادہ شوقین ہیں، ان سے مختلف مواقع پر کیریئر سے متعلق سوالات کئے گئے تو ان کا ایک ہی جواب تھا کہ اگر وہ ایکٹر نہ ہوتیں تو ایک شیف ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ کھانے پکانے کی انہوں نے کوئی ٹریننگ نہیں لی، لاک ڈاون کے دوران ان کا زیادہ تر وقت باورچی خانے میں ہی گزرا جس کے سبب کوکنگ میں کسی حد تک مہارت حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ سیلینا کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے کوکنگ کے دوران ہونے والی غلطیاں بھی اپنے مداحوں کو دکھائی ہیں۔