لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی ووڈ سٹار جونی ڈیپ پر سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔
لندن ہائی کورٹ کے جج اینڈریو نکول نے پیر کو جاری اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ پر بار بار حملہ کیا اور اْنہیں ڈرایا دھمکایا۔
لندن ہائی کورٹ میں جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ کے مقدمے کی سماعت جولائی میں شروع ہوئی تھی اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر پر تشدد کارروائیوں کے الزامات بھی لگائے گئے۔