لاس اینجلس:(روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ جیسیکا کیمبل انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ روزباتھ روم کے فرش پر مردہ پائی گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ فلم الیکشن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیسیکا کیمبل 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جیسیکا کا انتقال پورٹ لینڈ میں ہوا۔ اداکارہ نے شوبز کیریئر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور طب کے شعبے سے منسلک ہو گئی تھیں۔وہ مریضوں کےچیک اپ کے بعد باتھ روم میں گئیں تاہم بعد ازاں فرش پر مردہ حالت میں ملیں۔
Some of my favorite memories of making Freaks and Geeks are of watching Jessica Campbell and @sethrogen figure their relationship out in improvisations. Jessica was so funny and an amazing, thoughtful actress. What a terrible loss. https://t.co/R9Y5RTKNat
— Judd Apatow (@JuddApatow) January 13, 2021
امریکی ڈائریکٹر و اداکار جڈ اپاٹو نے جیسیکا کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیا، انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اداکارہ متاثر کن شخصیت کی حامل، مزاح سے بھرپور اور زندہ دل تھیں۔ ساتھی اداکارہ ریز ودرسپون نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسیکا کے ساتھ کام کرنا زندگی کا خوشگوار تجربہ تھا، وہ دل میں اتر جانے کی صلاحیت کی حامل تھیں۔