نادیہ خان نے اداکار بننے کا نیا طریقہ بتا دیا

Published On 30 January,2021 08:30 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ نادیہ خان نے موجودہ دور کے اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بننے کے لیے اب ایکٹنگ آنی ضروری نہیں بس فالوورز کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے، جتنے فالوورز زیادہ ہوں گے اتنا آپ کو کام زیادہ ملے گا۔

نادیہ خان نے آن لائن شو میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں بھارتی اداکار مہیش بھٹ اور گلوکار بپی لہری کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لہذا انہوں نے صاف منع کر دیا تھا۔